فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) روس کی معروف زرعی ادویات اور فصلوں کے تحفظ کی مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی شیلکووا ایگروکیم
کے وفد نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ کیا اور پاکستان میں معیاری بیجوں، فصلوں کے تحفظ، مائیکرو فرٹیلائزرز اور جدید زرعی
ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مشترکہ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا
اس موقع پر دونوں اداروں کے درمیان مشترکہ تحقیقی منصوبوں، مقامی حالات سے ہم آہنگ زرعی مصنوعات کی آزمائش اور ٹیکنالوجی کی
منتقلی کے لیے یادداشت پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ روسی فیڈریشن کے تجارتی نمائندے ڈینس نیپوزوروف اور کمپنی کے ڈائریکٹر
ایکسپورٹ سرگئی کالشین نے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی سے ملاقات کی، جس میں پودوں کے
تحفظ، معیاری بیجوں کی تیاری، فصلوں کی پیداوار میں اضافے اور پائیدار زراعت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر تفصیلی گفتگو
ہوئی