پشاور (سپیشل رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر عبدالجلیل خان نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی خیبر پختونخوا کے پانچویں وائس چانسلر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ وہ ایک ممتاز ڈاکٹر، ماہر تعلیم، محقق اور
طبی تعلیم کے مایہ ناز ماہر ہیں، جو پاکستان اور برطانیہ میں وسیع قیادت اور پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں
بلوچستان حکومت کا عالمی جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا اعلان، درخواستیں طلب
ڈاکٹر عبدالجلیل خان رائل کالج آف جنرل پریکٹیشنرز کے فیلو ہیں۔ ان کے پیشہ ورانہ تجربے میں برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس میں کلینیکل سروسز کی فراہمی بھی شامل ہے۔ ان کی تحقیقی اور پیشہ ورانہ دلچسپیاں فیملی میڈیسن، غیر متعدی امراض
بنیادی صحت کی دیکھ بھال، ذہنی صحت، طبی تعلیم اور نظام صحت کو مستحکم بنانے پر مرکوز ہیں۔ انہوں نے برطانیہ کے بین الاقوامی تحقیقی پروگراموں کی قیادت بھی کی ہے۔ ان کی تعیناتی سے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی ترقی اور طبی تعلیم و تحقیق کے شعبوں میں نئی جدتیں آنے کی توقع ہے