سرگودھا (خصوصی رپورٹر) وائسں چانسلر کی خصوصی ہدایت پر سفری سہولیات کی فراہمی اور آمدورفت کو آسان بنانے کے لیے یونیورسٹی کی شٹل سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام وائس چانسلر کی طلبہ دوست پالیسی کا حصہ ہے، جس کا مقصد طلباء و طالبات کے قیمتی وقت کی بچت اور انہیں معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ آفیسر کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق، شٹل سروس کا رُوٹ سرگودھا سٹیڈیم سے شروع ہو کر جامع گرلز سکول، رحمان پلازہ سے ہوتا ہوا یونیورسٹی گیٹ نمبر 2 تک مقرر کیا گیا ہے۔
کے پی کےمیں لانگ مارچ،موبائل انٹرنیٹ کی بندش،تعلیمی بورڈز کے پرچے ملتوی ہونا شروع
طلباء و طالبات کی سہولت اور یونیورسٹی کے اوقات کو مدِنظر رکھتے ہوئے، شٹل سروس صبح کے اوقات میں دو شفٹوں میں چلائی جائے گی۔ پہلی بس صبح 7 بج کر 15 منٹ پر، جبکہ دوسری بس صبح 7 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوگی۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق، پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات کی ترجیحات میں طلباء و طالبات کو معیاری تعلیمی سہولیات کے ساتھ ساتھ ان کی روزمرہ ضروریات کو مدنظر رکھنا بھی شامل ہے۔ شٹل سروس کا آغاز اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ طلبہ کو یونیورسٹی پہنچنے میں آسانی ہو اور وہ اپنے تعلیمی امور پر زیادہ توجہ دے سکیں۔
شٹل سروس کے آغاز پر طلباء و طالبات اور اُن کے والدین نے گہری خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا ہے۔ طلبہ و طالبات نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شٹل سروس کا اجرا انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کی ضروریات کو ترجیح دینے اور ان کے لیے سہولیات میں اضافے کی عملی مثال ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے تعلیمی، انتظامی اور سفری سہولیات میں بہتری کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ مزید برآں، طلبہ کی ضروریات اور دستیاب وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے، مستقبل میں سفری سہولت کو مزید مؤثر بنانے کے اقدامات بھی کیے جائیں گے۔