اہم ترین

پنجاب بھر میں میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز...

9تعلیمی بورڈز کے اربوں روپے کے فنڈز کی منتقلی کا معاملہ، حکومت کی مجوزہ ترمیمی سمری کی مذمت

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب بورڈز ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی...

سوئمنگ پول میں ڈوبنےوالے طالب علم کے ساتھیوں کی جانب سےشفاف تحقیقات کا مطالبہ

لاہور (کرائم رپورٹر) علامہ اقبال میڈیکل کالج  لاہور کے تھرڈ...

 یونیورسٹی لاڑکانہ کے طلبہ کی شجرکاری مہم،  شہر اور گردونواح میں 3000 پودے لگا دیے گئے

لاڑکانہ (ایجو کیشن رپورٹر) شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ...

سوئمنگ پول میں ڈوبنےوالے طالب علم کے ساتھیوں کی جانب سےشفاف تحقیقات کا مطالبہ

لاہور (کرائم رپورٹر) علامہ اقبال میڈیکل کالج  لاہور کے تھرڈ ایئر ایم بی بی ایس کے طالب علم عبداللہ مظہر کالج کے سوئمنگ پول میں پیش آنے والے ایک المناک واقعے میں جاں بحق ہو گئے۔ اس اچانک اور دردناک سانحے نے کالج کے طلبہ، اساتذہ اور مرحوم کے اہلِ خانہ کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

حادثے کے بعد کالج کے طلبہ کی جانب سے سوئمنگ پول کے حفاظتی انتظامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ طلبہ کے مطابق سوئمنگ پول کی بتائی گئی گہرائی، پانی میں حدِ نگاہ، روشنی کے مناسب انتظامات، لائف گارڈز کی موجودگی، ریسکیو کی سہولیات، اور ہنگامی ردِعمل جیسے بنیادی حفاظتی امور پر سنگین سوالات جنم لے رہے ہیں، جن کے واضح اور دستاویزی جوابات سامنے آنا انتہائی ضروری ہیں۔

 یونیورسٹی لاڑکانہ کے طلبہ کی شجرکاری مہم،  شہر اور گردونواح میں 3000 پودے لگا دیے گئے

طلبہ نے اپنے موقف میں واضح کیا ہے کہ وہ حقائق سامنے آنے سے پہلے کسی فرد یا ادارے پر حتمی الزام عائد نہیں کر رہے، تاہم ان کا پرزور مطالبہ ہے کہ اس واقعے کی شفاف، غیر جانب دار اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کروائی جائیں تاکہ اصل ذمہ داری کا تعین ہو سکے اور اگر کسی قسم کی غفلت ثابت ہوتی ہے تو اس کا سخت احتساب یقینی بنایا جائے۔

طلبہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے تحفظات صرف اس ایک واقعے تک محدود نہیں ہیں، بلکہ کیمپس کے اندر معمولی نوعیت کے حفاظتی اور انتظامی مسائل کے حل میں بھی بارہا تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ طلبہ کے مطابق جب کیمپس کی انتظامی خامیوں کو معمول کا حصہ سمجھ لیا جائے تو اداروں میں جواب دہی کا نظام شدید متاثر ہوتا ہے