لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) حکومتِ پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن نے اپنے زیرِ انتظام اسکولوں میں محدود مدت کے لیے
سکول ٹیچر انٹرنز ایس ٹی آئیز کی خدمات حاصل کرنے کا اشتہار جاری کر دیا ہے۔ انٹرنشپ کا دورانیہ 3 نومبر 2026ء سے 31 مئی 2027ء
تک ہوگا جس کے لیے 21 سے 45 سال کی عمر کے امیدوار ناظم ہیں
مالی معاوضے اور تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے پرائمری لیول کے لیے بی اے/بی ایس سی (38,000 روپے)، ایلیمنٹری لیول کے لیے ایم اے
ایم ایس سی یا بی ایس (40,000 روپے) اور ہائر سیکنڈری/ہائی لیول کے لیے متعلقہ مضمون میں ایم اے/ایم ایس سی یا بی ایس
(45,000 روپے) ماہانہ مشاہرہ طے کیا گیا ہے، جبکہ پیشہ ورانہ ڈگری (بی ایڈ/ایم ایڈ) کے حامل امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ خواہش
مند خواتین و حضرات ایس ٹی آئی پورٹل پر 18 اکتوبر 2026ء تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جس کے بعد میرٹ لسٹیں، انٹرویوز
اور حتمی آرڈرز کا عمل نومبر کے پہلے ہفتے تک مکمل کیا جائے گا