اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) برطانوی وزیرِ مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی نے پاکستان میں بین الاقوامی تعلیمی اقدامات کو فروغ دینے کے لیے
مزید 3 لاکھ پاؤنڈ کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
9تعلیمی بورڈز کے اربوں روپے کے فنڈز کی منتقلی کا معاملہ، حکومت کی مجوزہ ترمیمی سمری کی مذمت
انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستانی تعلیمی اداروں کے درمیان تعلیمی شراکت داری کو نمایاں وسعت دینا چاہتا ہے اور اس کے تحت برطانیہ
کی 100 تک جامعات پاکستانی اداروں کے ساتھ تعاون کر سکتی ہیں
پاکستان کے اپنے پہلے دورے کے موقع پر برطانوی وزیرِ مملکت نے بتایا کہ ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہوں نے وزرا، ارکانِ پارلیمنٹ اور
دیگر حکام سے تعلیم سمیت دوطرفہ تعاون کے وسیع تر امور پر مفید اور نتیجہ خیز ملاقاتیں کی ہیں