حیدرآباد (سپیشل رپورٹر) گورنمنٹ شاہ لطیف گرلز کالج لطیف آباد کی طالبہ صدف رضا مشوری نے آئی ٹی یو کے "اے آئی فار کلائمٹ انوویشن فیکٹری 2026” کے عالمی لائیو پچنگ سیشن میں شرکت کا موقع حاصل کر لیا ہے۔
اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسی انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین جو کہ دنیا بھر میں ٹیلی کمیونیکیشن، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام سے متعلق عالمی سطح پر کام کرتی ہے، کی جانب سے کرائے جانے والے مذکورہ مقابلے میں صدف رضا مشوری کے پیش کیے گئے آئیڈیا کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
فرانس, طلبہ کا احتجاج جاری، مظاہرین اور وزیرِ تعلیم میں اہم مذاکرات کا آغاز
صدف رضا کا تعلق لاڑکانہ کے علاقے باڑہ سے ہے اور اس وقت وہ حیدرآباد میں اپنی انٹرمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مصنوعی ذہانت اور بلاک چین پر مبنی اپنے پروجیکٹ **”گایا وولٹ” کو عالمی سطح پر پیش کیا۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے اس اہم کامیابی پر صدف رضا مشوری اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ سرکاری کالج کی طالبہ کا عالمی پلیٹ فارم پر جدید ٹیکنالوجی اور موسمیاتی حل پیش کرنا قابلِ فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری طالبات میں صلاحیت، تخلیقی سوچ اور جدید ٹیکنالوجی کو سمجھنے کی بھرپور استعداد موجود ہے۔