اہم ترین

تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے,ابرار احمد خان

اسلام آباد / راولپنڈی (پریس ریلیز) آل پاکستان پرائیویٹ...

شانگلہ گرلز سکول کے شاندار نتائج، ملالہ یوسفزئی کی مبارکباد

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی...

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی، نہم جماعت جنرل گروپ کی مارک شیٹس جاری

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر ) ثانوی تعلیمی بورڈ نے پہلے...

تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے فیسوں میں اضافہ کر دیا،تعلیمی حلقوں میں تشویش

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے...

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجو کیشن نجمہ نورین کو پیکٹا رپورٹ کرنے کی ہدایت

  راولپنڈی (ایجو کیشن رپورٹر) ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر...

تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے فیسوں میں اضافہ کر دیا،تعلیمی حلقوں میں تشویش

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے مختلف سروسز اور امتحانی امور کی فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے 7 اکتوبر 2026ء کو نوٹیفکیشن نمبر 03 جاری کرتے ہوئے سروس چارجز سے متعلق مختلف فیسوں میں نظرثانی/اضافے کی منظوری دے دی جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نئی فیسوں کی تفصیلات

عام و امتحانی فیسیں: ریگولر و پرائیویٹ امیدواروں کی پروسیسنگ فیس 1,000 روپے، رجسٹریشن فیس 1,200 روپے، کھیلوں کا فنڈ 280 روپے، اسکالرشپ فنڈ 150 روپے اور ڈپلیکیٹ رجسٹریشن کارڈ کی فیس 1,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

تصحیح و مائیگریشن فیس: نام/والد کے نام/تاریخ پیدائش کی تبدیلی کی فیس مدت کے لحاظ سے 6,000 سے 15,000 روپے، این او سی/مائیگریشن سرٹیفکیٹ 5,000 روپے، جبکہ لوکل مائیگریشن فیس 9,000 روپے ہوگی۔

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کے زیرِ اہتمام سیمینار

الحاق و معاینہ فیس: پہلی مرتبہ الحاق معاینہ فیس 50,000 روپے، بعد ازاں معاینہ فیس 35,000 روپے، الحاق شدہ ادارے کا پتہ یا عمارت تبدیل کرنے کی فیس بھی 20,000 روپے ہوگی۔

نتائج و سرٹیفکیٹس: ڈپلیکیٹ رزلٹ کارڈ فوری 3,500 روپے، ڈپلیکیٹ سرٹیفکیٹ فوری 6,000 روپے، ٹرپلیکیٹ سرٹیفکیٹ فوری 8,000 روپے، جبکہ ذاتی تصدیق فوری اور اوورسیز/WES تصدیق کی فیس 6,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

جوابی کاپی و مضامین کی تبدیلی: جوابی کاپی کی دوبارہ جانچ کی فیس 2,500 روپے فی کاپی ہے۔ موضوع تبدیل کرنے کی فیس امتحان سے قبل 2,000 روپے اور امتحان کے بعد 6,000 روپے، جبکہ گروپ تبدیلی کی فیس 3,000 روپے ہوگی۔

دیگر متفرق فیسیں: رول نمبر سلپ/پریکٹیکل سلپ کی نقل 1,500 روپے، اصل سرٹیفکیٹ 1,500 روپے، میرٹ سرٹیفکیٹ 1,500 روپے، نظم و ضبط کمیٹی کے فیصلے کے خلاف اپیل 3,000 روپے، اپیل کمیٹی کے فیصلے کے خلاف نظرثانی 5,000 روپے، کاغذ منسوخی 2,000 روپے فی پرچہ اور الحاق کی معطلی/جرمانے کے خلاف اپیل کی فیس 20,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔