بوریوالا (نمائندہ حصوصی)گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی بوریوالا میں پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے پہلے
سالانہ امتحانات 2026 میں شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں ایک
پروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا۔پوزیشن ہولڈر طلبہ
مری، کوہسار یونیورسٹی کے ڈاکٹر وقاص حیدر خان دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل
فرسٹ ایئر الیکٹرونکس ٹیکنالوجی: طالب علم بلال طاہر نے پنجاب بورڈ بھر میں پہلی پوزیشن جب کہ سیکنڈ ایئر الیکٹریکل ٹیکنالوجی: طالب علم شہریار نے بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
تقریب کے دوران پوزیشن ہولڈر طلبہ کی شاندار تعلیمی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں انعامی چیکس دیے گئے۔
اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی احمد شعیب نے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا
کہ "طلبا کی یہ کامیابی ادارے کے اساتذہ کی محنت، طلبہ کی لگن اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔”