اہم ترین

لائبہ اعجاز کیس، ایجنٹ نے 72 نہیں93 لاکھ روپے کا فراڈ کیا،ایف آئی اے

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی...

لائبہ اعجاز کیس، مقدمہ درج، ایف آئی آر سیل، ملزم نعمان گرفتار

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی...

وزیراعظم کا طالبہ کی خودکشی کا نوٹس،مرحومہ کیساتھ فراڈ کرنے والے کی فوری گرفتاری کا حکم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام...

 گیارہویں جماعت کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع، نظرثانی شدہ شیڈول جاری

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز...

گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی فراڈ پر خودکشی کےواقعہ پر ایف آئی اے متحرک ،تفصیلات طلب

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ...

امریکہ،  3 سالہ بچے نے کتاب لکھ کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ میں مقیم بھارتی نژاد کم عمر بچے ادوے جین نے محض 3 سال کی عمر میں کتاب شائع

کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے

مون ماتھ جنکشن میں 23 اپریل 2022 کو پیدا ہونے والے ادوے جین کی کتاب کا نام ڈینو لرنز ناٹ ٹو ویسٹ فوڈ ہے،

جس میں کھانے کی قدر کرنے اور اسے ضائع کرنے سے گریز کا پیغام دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 3 سالہ بچہ

 

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے 20 اساتذہ دنیا کے 2 فیصد زیادہ حوالہ دیے جانے والے سائنسدانوں میں شامل

 

مردوں کے زمرے میں کتاب شائع کرنے والا دنیا کا کم عمر ترین شخص بن گیا ہے، جبکہ ادوے جین کو کتاب لکھنے کا

خیال اپنے اسکول میں کھانے کے وقفے کے دوران پیش آنے والے تجربات سے ملا جس نے روزمرہ زندگی کے ایک عام تجربے

کو بچوں کے لیے سبق آموز کہانی میں تبدیل کر دیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 3 سالہ بچے کے اس عالمی ریکارڈ

کی تصدیق 3 اپریل 2026 کو نیو جرسی میں کی گئی ہے۔