اہم ترین

 ضلع اورکزئی میں اغواء ہونے والے ہائی سکول کے پرنسپل رہا

ڈیرہ اسماعیل خان (نمایندہ حصوصی) قبائلی ضلع اورکزئی میں...

ڈیرہ اسماعیل خان, تعلیمی اداروں میں عملے کی عارضی ایڈجسٹمنٹ منسوخ

ڈیرہ اسماعیل خان (نمایندہ اردہ تعلیم ڈاٹ کام) تعلیمی...

ڈاکٹر ثمرین مشتاق نشتر یونیورسٹی میں پروفیسر آف ریڈیالوجی تعینات

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال ملتان...

چار ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے کے حوالے سے محکمہ تعلیم سے رپورٹ طلب

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) پشاور میں صوبائی حکومت نے...

حیدرآباد، پرائمری سکول ٹیچرز کا 4 نومبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان

حیدرآباد (نمائندہ حصوصی) پرائمری سکول ٹیچرز ایسوسی ایشن (پی ٹی الف) سندھ نے اساتذہ کے درپیش مسائل کا

نوٹس نہ لیے جانے کے خلاف 4 نومبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

پریس کانفرس کرتے ہوئے پی ٹی الف کے مرکزی صدر غلام رسول مہر اور جنرل سیکریٹری اعجاز علی چانڈیو نے کہا کہ

تنظیم اپنے جائز مطالبات کی منظوری کے لیے مسلسل سراپا احتجاج ہے، لیکن سندھ حکومت اور محکمہ تعلیم کی

سندھ ہائی کورٹ کا واجبات کی عدم ادائیگی پر برہمی کا اظہار وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر طلب

جانب سے اب تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ایم اے اور ایم ایڈ کی اعلیٰ ڈگریاں رکھنے والے اور ایچ ایس ٹی کی ترقی کے لیے مکمل اہل

اساتذہ 30 سال گزرنے کے باوجود ترقیوں سے محروم ہیں۔ غلام رسول مہر نے سروس اسٹرکچر کی بحالی، تمام معطل

ترقیاں دینے اور درپیش دیگر انتظامی مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر مطالبات فوری تسلیم نہ کیے گئے تو 4 نومبر کو سندھ بھر کے پرائمری اساتذہ وزیراعلیٰ

ہاؤس کراچی کے سامنے دھرنا دیں گے۔