فاضل پور (نمائندہ حصوصی) دانش سکول فاضل پور میں سالانہ سپورٹس گالا 2026 کی افتتاحی تقریب منعقد
ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر راجن پور عمران حسین رانجھا تھے۔ تقریب میں ایم ڈی دانش سکولز
زہور احمد ملک، پرنسپلز محمد ظفر سعید، تحسین اختر، ممبران گورننگ باڈی، پنجاب کے تمام دانش سکولز کے
پرنسپلز، اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں سالانہ اسپورٹس گالا میں پنجاب
بھر کے دانش سکولز کے طلباء و طالبات مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
دورانِ ملازمت وفات پانے والے ایجوکیشن ملازمین کے لیے 1 کروڑ 97 لاکھ امداد منظور, اساتذہ کا خیر مقدم
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور عمران حسین رانجھا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء و طالبات میں کھیلوں کے
ذریعے صحت مند سرگرمیوں، نظم و ضبط، ٹیم ورک، باہمی تعاون اور مثبت مسابقت کے جذبے کو فروغ دینے کی
اہمیت اجاگر کی جا رہی ہے۔ سپورٹس گالا نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو نکھارنے، خود اعتمادی میں اضافے اور طلباء
و طالبات کو اپنی قابلیت کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔ پنجاب بھر کے دانش سکولز
کے طلباء و طالبات کی شرکت اس تقریب کو ایک مشترکہ تعلیمی و کھیلوں کے پلیٹ فارم کی حیثیت دیتی ہے۔
اوپننگ تقریب کے دوران طالبات نے ٹیبلو پیش کیے اور طلباء نے روایتی سرائیکی جھومر کا بھی شاندار مظاہرہ کیا۔
علاوہ ازیں طلباء و طالبات کے درمیان 100 میٹر اور 200 میٹر دوڑ کے مقابلہ جات منعقد کرائے گئے۔