اہم ترین

خانیوال،پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلے

خانیوال(نمائندہ خصوصی ) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں...

گرلز اسکول تربت کی طالبات کا ریڈیو پاکستان کا دورہ

تربت (نمائندہ حصوصی) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول تربت...

بیوٹمز سکول آف لاء میں موٹ کورٹ کا آغاز، قانونی تعلیم کا معیار بہتر بنانا ضروری ہے، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

کوئٹہ (نمائندہ حصوصی) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ...

کمشنر مالاکنڈکا محکمہ تعلیم میں گھوسٹ ملازمین اور غیر حاضر عملے کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

مالاکنڈ (نمائندہ حصوصی) کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا...

ڈیرہ اسماعیل خان, تعلیمی اداروں میں عملے کی عارضی ایڈجسٹمنٹ منسوخ

ڈیرہ اسماعیل خان (نمایندہ اردہ تعلیم ڈاٹ کام) تعلیمی...

چار ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے کے حوالے سے محکمہ تعلیم سے رپورٹ طلب

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) پشاور میں صوبائی حکومت نے 4 ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت کی ہے، اور محکمہ ایجوکیشن سے اس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ یہ اقدام سابقہ حکومت کی جانب سے اساتذہ کو مستقل کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا تسلسل ہے، جن پر عملدرآمد اسمبلی سے منظوری کے منتظر تھا
سابقہ حکومت کا فیصلہ:

سابقہ پی ٹی آئی حکومت نے چار ہزار اساتذہ کو ریگولر کرنے کے بارے میں تفصیلی رپورٹ محکمہ ایجوکیشن سے طلب کی تھی۔ اس حکومت نے اساتذہ کو مستقل کرنے کے لیے کابینہ سے منظوری دی تھی، لیکن اسمبلی سے منظوری باقی تھی۔ تاہم، صوبے میں گورنر راج نافذ ہونے اور صوبائی اسمبلی کو معطل کیے جانے کے بعد یہ عمل رک گیا تھا

دورانِ ملازمت وفات پانے والے ایجوکیشن ملازمین کے لیے 1 کروڑ 97 لاکھ امداد منظور, اساتذہ کا خیر مقدم

سرکاری ذرائع کے مطابق، محکمہ ایجوکیشن نے 4 ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے کے لیے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ لا (Law Department) کے مشورے کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے مزید تفصیلات طلب کی گئی ہیں، تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ ان چار ہزار کنٹریکٹ اساتذہ کو کس بنیاد پر اور کس طرح ریگولر کیا جا سکتا ہے۔ محکمہ ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ قانونی تقاضے مکمل کیے جائیں گے اور قانونی ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد ہی اس عمل کو آگے بڑھایا جائے گا

محکمہ ایجوکیشن نے تفصیلی رپورٹ مکمل کر کے اسے گورنر سیکرٹریٹ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کسی قسم کی قانونی خامیاں نہ ہوئیں تو 4 ہزار کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کے حوالے سے سمری گورنر کو بھیجی جائے گی۔ مزید برآں، ذرائع کے مطابق، اساتذہ کی اپگریڈیشن کے بارے میں بھی مختلف تجاویز کو فائنل کرنے کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے

محکمہ ایجوکیشن کا یہ اقدام اساتذہ کے طویل عرصے سے جاری مطالبے کو پورا کرنے اور تعلیمی نظام میں استحکام لانے کی جانب ایک مثبت قدم ہے