اہم ترین

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کو سعودی جامعہ سے1300 کمپیو ٹرز فراہم کیےجائیں گے،صدر جامعہ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد...

لاہور کے گرلز کالجز کے درمیان وزیر اعلیٰ پنجاب کی تصاویر بنانے کا پینٹنگ مقابلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت...

ایچ ای سی نے سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)ائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے...

ہنر مند نوجوان ملک کا مستقبل ہیں،پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود

 اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ ہنرمند نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، اس لیے طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ عملی اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یونیورسٹی تعلیم کو روزگار کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے اور طلبہ کے لیے جدید تربیتی مواقع پیدا کرنے کے لیے قومی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ اشتراک کو فروغ دے رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی کے سنٹر فار لائف لانگ لرننگ اور برطانیہ کے ادارے وائزرمائنڈز ایجوکیشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مفاہمت کی یادداشت پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرار راجہ عمر یونس اور وائزرمائنڈز ایجوکیشن، برطانیہ کی جانب سے ڈاکٹر طاہر محمود نے دستخط کیے۔ معاہدے کا مقصد تاحیات تعلیم (لائف لانگ لرننگ) کے فروغ، ہنرمندی کی ترقی اور تعلیم کو روزگار کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر محمود کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی معیاری اور قابلِ رسائی تعلیم کی فراہمی کے ساتھ طلبہ کو مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق عملی اور پیشہ ورانہ مہارتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی ترجیح ہے کہ طلبہ صرف ڈگری کے حصول تک محدود نہ رہیں بلکہ ایسی مہارتیں بھی سیکھیں جو انہیں روزگار کے بہتر مواقع حاصل کرنے اور بدلتی ہوئی پیشہ ورانہ ضروریات سے ہم آہنگ ہونے کے قابل بنائیں۔

وی سی پنجاب یونیورسٹی اور ملازمین ایسوسی ایشن کے درمیان اہم ملاقات، رکی ہوئی مراعات اور مسائل کے حل پر پیشرفت

انہوں نے امید ظاہر کی کہ وائزرمائنڈز ایجوکیشن کے ساتھ یہ اشتراک تاحیات تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ، جدید تربیتی مواقع کی فراہمی اور طلبہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مؤثر ثابت ہوگا۔ معاہدے کے تحت دونوں ادارے تعلیمی اور پیشہ ورانہ شعبوں میں تجربات اور مہارتوں کا تبادلہ کریں گے، جدید تربیتی مواقع کی فراہمی کے لیے تعاون کریں گے اور مشترکہ تعلیمی و ہنرمندی پر مبنی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔

اس موقع پر ڈاکٹر طاہر محمود نے وائزرمائنڈز ایجوکیشن کی خدمات اور سہولیات کے علاوہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ فیکلٹی آف ایجوکیشن کی ڈین، پروفیسر ڈاکٹر نوید سلطانہ نے کہا کہ یونیورسٹی جدید تعلیمی تقاضوں اور معاشرے کی بدلتی ہوئی ضروریات سے ہم آہنگ تعلیمی پروگرامز کے لیے قومی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اشتراک طلبہ کو علمی قابلیت کے ساتھ عملی مہارتیں حاصل کرنے اور پیشہ ورانہ میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ سنٹر فار لائف لانگ لرننگ کی ڈائریکٹر، ڈاکٹر طوبیٰ سلیم نے کہا کہ وائزرمائنڈز ایجوکیشن کے ساتھ اشتراک سے طلبہ کے لیے جدید تعلیمی و تربیتی مواقع، نئی مہارتیں سیکھنے اور بین الاقوامی تجربات سے استفادہ کرنے کے امکانات بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سنٹر فار لائف لانگ لرننگ ایسے پروگرامز کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے جو علم کو عملی مہارتوں سے مربوط کرتے ہوئے ملک میں ہنرمند افرادی قوت کی تیاری میں اپنا کردار ادا کریں۔