اہم ترین

پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں نئے کنٹرولر امتحانات تعینات, نوٹیفکیشن جاری

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے...

کےپی کے، یونیورسٹیوں کے مسائل پر کیئر ٹیکر حکومت اور وائس چانسلرز سر جوڑ کر بیٹھ گئے

پشاور (سپیشل رپورٹر) پشاور یونیورسٹی میں محکمہ اعلیٰ تعلیم...

پنجاب کے 7 تعلیمی بورڈز میں نئے سیکرٹریز تعینات، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز میں سیکرٹریز...

ویٹر نری یونیورسٹی لاہور میں یونیورسٹی سطح پر تقریری مقابلے کا اہتمام

ؒلاہور(ایجو کیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور...

سیکرٹری میٹرک بورڈ کراچی کے خلاف اینٹی کرپشن کی تحقیقات شروع

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) عدالتی حکم پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ...

پنجاب کے 7 تعلیمی بورڈز میں نئے سیکرٹریز تعینات، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز میں سیکرٹریز کی تعیناتی کے لیے سات افسران کے تقرر و

تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کو 18 ماہ کے لیے ڈیپوٹیشن پر

مختلف تعلیمی بورڈز میں سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر غلام شبیر، اسسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی آف گجرات کو سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ

سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔

مسز عروج مبشر چیمہ، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول گکھڑ وزیرآباد کو سیکرٹری تعلیمی بورڈ

سرگودھا، جبکہ مسز ثوبیہ سلطانہ، اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ گریجویٹ کالج گوجر خان راولپنڈی کو سیکرٹری

تعلیمی بورڈ بہاولپور تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

سیکرٹری میٹرک بورڈ کراچی کے خلاف اینٹی کرپشن کی تحقیقات شروع

اسی طرح مسز سدرہ بتول، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مری کو سیکرٹری تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان، جبکہ

محمد عظیم افضل، ڈپٹی ڈائریکٹر میاں نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان کو سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان

تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ذوالکیف عمر شاہ، اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج دھوک سیداں راولپنڈی کو

سیکرٹری تعلیمی بورڈ راولپنڈی اور مسز ناصرہ بشیر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر  وہاڑی (خواتین) قصور

کو سیکرٹری تعلیمی بورڈ ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔

تمام تعیناتیاں ڈیپوٹیشن پالیسی 1998ء کے تحت 18 ماہ کے لیے کی گئی ہیں اور ان کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تعلیمی بورڈز میں سیکرٹری کے طور پر تعینات ہونے والے افسران کو صوبائی

کابینہ کی منظوری کے مطابق ایک ابتدائی بنیادی تنخواہ کے برابر آفیسرز الاؤنس بھی دیا جائے گا۔