شانگلہ (نمائندہ خصوصی) شانگلہ میں ایک نجی سکول کے بچوں کی جیپ خوفناک حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں کمسن طالب علم نیاز علی ولد رجب شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 17 طلبہ شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے باعث علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی اور لواحقین، اساتذہ و اہل علاقہ غم سے نڈھال ہو گئے۔
جاں بحق طالب علم کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی ہے، جبکہ تمام زخمی طلبہ مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ المناک ٹریفک حادثہ جمعے کے روز اس وقت پیش آیا جب ‘دی سمارٹ سکول بیلے بابا’ میں چھٹی کے بعد طلبہ جیپ کے ذریعے اپنے بالائی علاقوں میں واقع گھروں کو واپس جا رہے تھے۔
پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں نئے کنٹرولر امتحانات تعینات, نوٹیفکیشن جاری
راستے میں ڈرائیور سے جیپ اچانک بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی آبادی کے افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر کے بچوں کو گاڑی سے نکالا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
زخمی ہونے والے طلبہ
حادثے میں زخمی ہونے والے طلبہ میں درج ذیل شامل ہیں: عرفان اللہ ولد غلام الدین اوصاف احمد ولد رضا خالدین فیض اللہ ولد غلام الدین امانت ولد الیاسین رشید علی ولد افضل خان محراب الرحمن ولد الحب اکرام فرہاد ولد نصیب اللہ فیصلہ ولد حضرت علی ساجد احمد ولد محمد یاسین ولد رحمت شاہ علی ولد رجب شاہ اعتصار ولد خیال آدم شیت ولد رامان اللہ ادریس ولد آدم حسین اسد اللہ ولد علی شاہ لقمات اللہ ولد فالح حسین ملیکہ دختر اختر