اہم ترین

کے پی کے ،1400 خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی،بند کرنے کی سفارش

پشاور (خبر نگار خصوصی) پشاور میں دیر کالونی کے...

شانگلہ، سکول جیپ کھائی میں جا گری،1 طالب علم جاں بحق، 17 طلبہ زخمی

شانگلہ (نمائندہ خصوصی) شانگلہ میں ایک نجی سکول کے...

ضلع باجوڑ کےتمام 101سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی عمارتوں کو غیر محفوظ قرار دے دیا گیا

پشاور(سپیشل رپورٹر)ضلع باجوڑ میں سکولوں کے سٹرکچرل سیفٹی آڈٹ...

پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں نئے کنٹرولر امتحانات تعینات, نوٹیفکیشن جاری

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے...

کے پی کے ،1400 خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی،بند کرنے کی سفارش

پشاور (خبر نگار خصوصی) پشاور میں دیر کالونی کے افسوسناک سانحے کے تناظر میں شہر بھر کے مزید 1400 پرائیویٹ سکولوں کو بند کرنے کی سفارشات تیار کر لی گئی ہیں۔ دوسری جانب دیر کالونی کے متاثرہ سکول کے مالک نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق روپوش ملزم کی گرفتاری کے لیے صوبے کے دیگر اضلاع سے رابطہ کر لیا گیا ہے جبکہ مختلف اضلاع میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ خستہ حال عمارتیں اور غیر رجسٹرڈ سکول

سیکرٹری میٹرک بورڈ کراچی کے خلاف اینٹی کرپشن کی تحقیقات شروع

پشاور کی سٹی، کینٹ اور رورل ایریا کے مختلف علاقوں میں کمزور اور خستہ حال عمارتوں میں قائم سکولوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پشاور بھر میں جاری معاینے کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ درجنوں پرائیویٹ سکول گلی محلتوں اور گھروں کے اندر قائم کیے گئے ہیں

جن کی باقاعدہ رجسٹریشن تک نہیں کرائی گئی۔ تفتشیشی حکام کے مطابق ان تمام قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے اور خستہ حال عمارتوں میں قائم سکولوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ان سکولوں کو مرحلہ وار طور پر مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔