لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے لاہور کیمپس نے پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی و تعلیمی روابط
کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایورسٹ انٹرنیشنل ایکسپو کے ساتھ باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔
ایورسٹ انٹرنیشنل ایکسپو لاہور میں چین کی کونسل برائے فروغِ بین الاقوامی تجارت کے پاکستانی آپریٹنگ ادارے کے طور پر خدمات
انجام دیتی ہے۔
کے پی کے ،1400 خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی،بند کرنے کی سفارش
اس شراکت داری کے تحت صنعت، مصنوعی ذہانت ، زراعت، آٹوموٹو، سپلائی چینز ٹیکنالوجی کی منتقلی، اور بائیو فارماسیوٹیکلز
جیسے ترجیحی شعبوں میں تحقیق و ترقی کو خصوصی اہمیت دی جائے گی۔ اس تعاون کا بنیادی مقصد مشترکہ تحقیق، علمی
اشاعتوں کا فروغ، صنعتی ضروریات کے مطابق جدت طرازی، اور مصنوعی ذہانت پر مبنی حل تیار کرنا ہے۔ مزید برآں، اس معاہدے
کے تحت صنعتی اداروں کا تفصیلی سروے کیا جائے گا جبکہ طلبہ اور اساتذہ کو چینی کاروباری اداروں، سرمایہ کاروں اور بین
الاقوامی تجارتی نیٹ ورکس کے ساتھ براہِ راست روابط اور نیٹ ورکنگ قائم کرنے کے بھرپور مواقع میسر آئیں گے۔