ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولوں کو انسدادِ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی
ٹیموں کے ساتھ کامل تعاون کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ تمام سکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مہم کے
دوران ہیلتھ ٹیموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور محکمہ صحت کے ایس او پیز کے مطابق تمام بچوں کی
جامعہ کراچی میں “مرکز برائے ذہنی صحت و فلاح و بہبود” کا قیام
پولیو ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں۔ تعلیمی حکام کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت یا
لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس سلسلے میں پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کے افسران کو خصوصی ذمہ داریاں
بھی سونپ دی گئی ہیں۔