فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے رفاہ یونیورسٹی کا دورہ کیا اور نئے داخل
ہونے والے طالب علموں کے لیے منعقدہ سیشن سے خطاب کیا۔ کمشنر نے طالب علموں سے کہا کہ وہ اپنے مقاصد کے
حصول کی جستجو میں لگ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ رفاہ یونیورسٹی کا شمار ہائر ایجوکیشن کمیشن کی رینکنگ میں
گورنمنٹ کالج فیصل آباد میں 2 روزہ بین الاقوامی اپلائیڈ زوالوجی کانفرنس کا آغاز
ہمیشہ ٹاپ یونیورسٹی میں ہوا ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کی مجموعی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ نئے
داخل ہونے والے طالب علم محنت اور لگن کو اپنا شعار بنا کر اپنی منزل حاصل کریں گے بلکہ اساتذہ، والدین اور ادارے
کا نام روشن کریں گے۔