غزہ/رام اللہ (انٹر نیشنل ڈیسک) غزہ کی پٹی میں مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں اسرائیلی محاصرے کے باعث
گزشتہ ہفتے تقریباً 80 ہزار فلسطینی طلبہ سکول جانے سے محروم رہے۔ دس روز تک جاری رہنے والے محاصرے کے بعد
اسرائیلی فوج الخلیل سے نکل گئی ہے اور شہریوں کی گھروں کو واپسی شروع ہو گئی ہے۔ سابق اسرائیلی میجر
فرانس میں تعلیمی ادارے کھلتے ہی طلبہ کے شدید احتجاجی مظاہرے، 5 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کی کال
جنرل اسحاق برک نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو فوج، معیشت اور ریاستی اداروں سمیت ہمہ گیر زوال کا سامنا ہے
اور حالیہ پارلیمانی نتائج اسرائیل کے لیے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مترادف ہیں کیونکہ طویل جنگ کے باعث قومی قرض
445 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ ادھر اردن کے شاہ عبداللہ ثانی نے بیان دیا ہے کہ اسرائیلی توسعی مقاصد اس خطے
کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔