فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج فیصل آباد میں اپلائیڈ زولوجی سوسائٹی آف پاکستان کے اشتراک سے دو
روزہ بین الاقوامی کانفرنس برائے اپلائیڈ زوالوجی کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں 19 بین الاقوامی اور 36 پاکستانی
جامعات کے سائنس دانوں، محققین، ماہرینِ تعلیم اور طلبہ نے شرکت کی۔ چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن
پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان کانفرنس کے مہمانِ خصوصی تھے، جبکہ وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد
فیصل آباد، انٹر کالجیٹ ریسلنگ چیمپئن شپ میں پنجاب کالج کی ٹیم 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ اول
پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم اور وائس چانسلر جامعہ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کانفرنس کے چیف پیٹرن تھے، اس
کے علاوہ مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرین بھی شریک ہوئے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے
کانفرنس کے انعقاد کو سائنسی تحقیق، اعلیٰ تعلیم اور بین الاقوامی علمی روابط کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار
دیا۔ وائس چانسلر جامعہ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ کانفرنس محققین کو جدید سائنسی رجحانات،
تحقیقی نتائج اور عملی تجربات کے تبادلے کا مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔