اہم ترین

پنجاب میں پرائمری کے بچوں کا سکول بیگ ہلکا کرنے کے لیے نیا نصاب تیار

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت نے پرائمری کے طلبہ پر...

یومِ اقبال، تعلیمی اداروں کے لیے 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی / لاہو ر ( نمائندگان)محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ...

جامعہ کراچی،فیل طلبہ کو پاس کرنے کے سکینڈل کی تحقیقات کے لیے3 رکنی کمیٹی قائم

کراچی (سپیشل رپورٹر)جامعہ کراچی نے قائم مقام وائس چانسلر...

تعلیمی بورڈ لاہور کی جانب سے تعلیمی اداروں کو الحاق کی سہولت آن لائن فراہم کرنے کا فیصلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) اس حوالے سے چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر بدرالسلام کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کے لاہور بورڈ سے الحاق کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ای بز پورٹل تیار کرے گا، جس کے ذریعے تعلیمی ادارے گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کرا سکیں گے۔

جامعہ کراچی،فیل طلبہ کو پاس کرنے کے سکینڈل کی تحقیقات کے لیے3 رکنی کمیٹی قائم

چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر بدرالسلام کے مطابق ای بز پورٹل بنانے کا مقصد تعلیمی اداروں کے الحاق کے عمل میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورٹل کے ذریعے ڈیٹا کی درستگی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ دستی طریقہ کار کا خاتمہ بھی ممکن ہو سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن پورٹل کے نفاذ سے الحاق کے نظام میں شفافیت آئے گی اور تعلیمی اداروں کو جدید اور آسان سہولیات میسر ہوں گی۔