اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی جامعات کی کارکردگی جانچنے اور قومی یونیورسٹی رینکنگ فریم ورک تیار کرنے کے لیے 22 رکنی نیشنل ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔ اس ٹاسک فورس کا بنیادی مقصد ایک قابلِ اعتماد اور قومی ضروریات سے ہم آہنگ درجہ بندی (رینکنگ) کا نظام متعارف کرانا ہے۔ ٹاسک فورس کو مجوزہ قومی رینکنگ فریم ورک کا تفصیلی جائزہ لینے اور اسے حتمی شکل دینے کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
سموگ ،دہلی میں سکول بند،دفاتر میں ورک فراہم ہوم نافذ
بین الاقوامی معیار اور مقامی ضروریات کا امتزاج:اس ضمن میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ طریقوں سے بھی استفادہ کیا جائے گا، تاہم پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی نظام اور مقامی ضروریات کو بھی مدِنظر رکھا جائے گا۔ ٹاسک فورس کے اہم امور:ٹاسک فورس جامعات کی درجہ بندی کے لیے:مختلف اشاریوں کا جائزہ لے گی۔
معلومات کی تصدیق اور اسکورنگ کے طریقہ کار کا جائزہ لے گی تاکہ شواہد پر مبنی ایک جامع نظام وضع کیا جا سکے۔ ایچ ای سی کی جانب سے ڈاکٹر غلام مصطفیٰ کو اس نیشنل ٹاسک فورس کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے