اہم ترین

گورنر کے پی کے کا جامعات میں غیر ضروری بھرتیاں بند کرنے کا اعلان

پشاور (سپیشل رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے...

افغانستان میں 70 لاکھ بچے سکولوں سے باہر، تعلیمی بحران سنگین

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان میں تعلیمی بحران نے انتہائی...

مری میں طالبات کی بس کو خوفناک حادثہ، ڈرائیور جاں بحق، 30 طالبات زخمی

مری (خصوصی رپورٹر)مری میں شوالہ کے قریب گوجرانوالہ کے سکول کی طالبات کی بس الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق جبکہ 30 طالبات زخمی ہو گئی ہیں۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، حادثے کے شکار بس گوجرانوالہ کے ایک سکول کی طالبات کو لے کر مری کے تفریحی ٹرپ سے واپس گوجرانوالہ جا رہی تھی کہ مری کے علاقے شوالہ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔

میر پور خاص میں 14اساتذہ کی جعلی بھرتیاں،وزیر تعلیم سندھ کا انکوائری کا حکم

ریسکیو و طبی امدادی کارروائیاں

حادثے میں بس کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

 کل 30 زخمی طالبات میں سے 19 کو ریسکیو 1122 کی گاڑیاں میں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

جبکہ11 زخمی طالبات کو مقامی افراد نے نجی گاڑیوں کے ذریعے ہسپتال پہنچایا۔

انتظامیہ موقع پر موجود

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی، اسسٹنٹ کمشنر ارشد اقبال اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں اور ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کی۔

ڈی سی مری کی خصوصیات ہدایات پر موقع پر اضافی ایمرجنسی ریسکیو وسائل اور گاڑیاں بھی پہنچا دی گئی ہیں