کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ نے جماعت نہم کے سالانہ امتحانات 2027ء کے لیے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دوسری بار توسیع کر دی ہے۔
چیئرمین میٹرک بورڈ کے مطابق نویں جماعت کے امتحانی فارم اب 12 نومبر تک بغیر کسی لیٹ فیس کے جمع کرائے جا سکیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری سکولوں کے طلباء سے امتحانی فارم کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
مری میں طالبات کی بس کو خوفناک حادثہ، ڈرائیور جاں بحق، 30 طالبات زخمی
فارم کے حصول اور لیٹ فیس کا شیڈول
فارم کا حصول: نجی سکول آن لائن پورٹل کے ذریعے جبکہ سرکاری اسکول بورڈ کے ایگزامینیشن اسٹور سے فارم حاصل کر سکتے ہیں۔
پہلا مرحلہ (500 روپے لیٹ فیس): 13 نومبر سے امتحانی فارم جمع کرانے پر 500 روپے لیٹ فیس عائد کی جائے گی۔
دوسرا مرحلہ (800 روپے لیٹ فیس): 26 نومبر سے 10 دسمبر تک امتحانی فارم جمع کرانے کی صورت میں 800 روپے لیٹ فیس لاگو ہوگی۔
چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ نے مزید کہا کہ اس کے بعد امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں اب مزید کوئی توسیع نہیں کی جائے گی