کابل (ویب ڈیسک) افغانستان میں تعلیمی بحران نے انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ذیلی اداروں یونیسیف اور یونیسکو کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق، ملک میں تقریباً 1 کروڑ 50 لاکھ بچوں میں سے 70 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے
کہ طالبان کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے باعث 26 لاکھ سے زائد افغان لڑکیاں ثانوی تعلیم سے محروم ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ لڑکوں کے تعلیمی داخلوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغان سکولوں کو بنیادی سہولیات، تربیت یافتہ اساتذہ اور تعلیمی وسائل کی شدید کمی کا سامنا ہے، جس سے ملک میں تعلیم کا معیار اور رسائی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔