لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل (فنانس) ٹیوٹا عثمان علی طارق کے والد طارق محمود انتقال کر گئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج تاج پورہ گراؤنڈ وسن پورہ میں دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی۔
چیئرمین ٹیوٹا محمد ساجد کھوکھر اور دیگر ٹیوٹا افسران نے عثمان علی طارق سے ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے