اہم ترین

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں پاگل کتے کے کاٹنے سے زخمی طالب علم سفیان عباسی جاں بحق

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کی بین الاقوامی...

تاخیر سے کیوں آئےہو،قاری کا12سالہ طالب علم پر ڈنڈوں سے تشدد

لاہور(کرائم رپورٹر) مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر قاری...

ایچی سن کالج لاہور کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کر دی گی

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب حکومت نے ایچی سن کالج کے...

اوورسیز پاکستانی کا 5 لاکھ کمپیوٹر ٹیبلٹ پاکستانی طلبہ کو عطیہ کرنے کا اعلان

ٹوکیو ( مانیٹرنگ ڈیسک )جاپان میں مقیم معروف سماجی و کاروباری شخصیت راشد منہاس نے پاکستانی طلبہ کی تعلیمی ترقی کے لیے حکومتِ پاکستان کے ذریعے پانچ لاکھ کمپیوٹر ٹیبلٹس عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ان کے خاندان کو جو کچھ عطا کیا ہے، اس میں وہ اپنے ہم وطنوں کا بھی حصہ سمجھتے ہیں اور یہ عطیہ اسی احساس کے تحت قوم کو کچھ لوٹانے کی ایک کوشش ہے۔

وہ ٹوکیو میں اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن  کے جاپان میں ایڈوائزر اسد نواز خان کی جانب سے دیے گئے عشائیے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

خیبر پختونخوا کی 34میں سے26 یونیورسٹیاں مالی خسارے کا شکار،وفاق سے 18ارب مانگ لیے گئے

کاروباری سفر اور عالمی سطح پر شناخت: اپنے سفر کا ذکر کرتے ہوئے راشد منہاس نے بتایا کہ وہ 1996ء میں جاپان آئے اور یہاں اپنے کاروبار کا آغاز کیا، جبکہ ان کے بڑے بھائی پہلے ہی آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ان کا کاروبار دنیا بھر میں پھیل گیا اور آج ان کا ادارہ ایچ پی  سمیت بڑی عالمی آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

ٹیبلٹس کی تقسیم کا طریقہ کار اور مدارس کا حصہ: منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے راشد منہاس نے کہا کہ:

اس عطیے کی تجویز وزیراعظم پاکستان کو پیش کی گئی تھی، جس کے بعد وزیراعظم کے نمائندے سید توقیر شاہ سے تفصیلی مشاورت کے ذریعے اس منصوبے کو حتمی شکل دی گئی۔

وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانی کاروباری شخصیت کے اس فلاحی اقدام کو بے حد سراہا۔
ان کمپیوٹر ٹیبلٹس کی تقسیم این ایف سی  ایوارڈ کے طرز پر تمام صوبوں میں کی جائے گی، جس میں وزیراعظم یوتھ پروگرام بھی شامل ہوگا۔
راشد منہاس کی خصوصی درخواست پر اس عطیے کا 20 فیصد حصہ وفاق المدارس سے منسلک دینی مدارس کے طلبہ کو دیا جائے گا تاکہ وہ بھی جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں