اہم ترین

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور چین کی جامعہ میں حیاتیاتی تحقیق معاہدے پر دستخط

راولپنڈی (ایجوکیشن رپورٹر) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور چین کی...

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد پاکستان کی ٹاپ 10 جامعات میں شامل

 اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام...

انٹر کالجیٹ فٹسال چیمپئن شپ ٹوبہ گریجویٹ کالج نے جیت لی

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے...

فیصل آباد، خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے پر مانیٹرنگ اسسٹنٹ معطل، انکوائری کا حکم

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ پنجاب نے...

فیصل آبادزرعی یونیورسٹی کا 29 واں کانووکیشن 25 نومبر ہوگا، گورنر پنجاب سلیم حیدر خان ڈگریاں دینگے

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر)  زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا 29 واں کانووکیشن 25 نومبر 2026ء کو یونیورسٹی

گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔ جس میں 2024ء کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو ڈگریاں عطا کی جائیں گی۔ گورنر

پنجاب و چانسلر یونیورسٹی سلیم حیدر خان تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ علاوہ ازیں یونیورسٹی کا 61 واں

سالانہ ایلومنائی ری یونین 26 سے 27 نومبر تک منعقد ہوگا، جس میں علمی، سماجی اور تفریحی سرگرمیوں کا

فیصل آباد، خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے پر مانیٹرنگ اسسٹنٹ معطل، انکوائری کا حکم

اہتمام کیا جائیگا۔ کانووکیشن میں شرکت کیلئے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ

(www.uaf.edu.pk) کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 نومبر

2026ء ہے۔  وہ فارغ التحصیل طلبہ بھی تقریب میں شرکت کے اہل ہوں گے جنہوں نے غیر حاضری میں اپنی ڈگریاں

وصول کی ہیں۔ ڈگری اور میڈلز حاصل کرنے والے تمام طلبہ و طالبات کیلئے لازمی ریہرسل 24 نومبر کو دوپہر ایک

بجے منعقد ہوگی۔ ایلومنائی ری یونین کا آغاز 26 نومبر کو صبح 9 بجے اقبال آڈیٹوریم میں استقبالیہ تقریب اور

افتتاحی سیشن سے ہوگا۔ پروگرام میں وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کا

استقبالیہ خطاب اور چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان کا خصوصی خطاب شامل

ہوگا