اہم ترین

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور چین کی جامعہ میں حیاتیاتی تحقیق معاہدے پر دستخط

راولپنڈی (ایجوکیشن رپورٹر) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور چین کی...

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد پاکستان کی ٹاپ 10 جامعات میں شامل

 اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام...

انٹر کالجیٹ فٹسال چیمپئن شپ ٹوبہ گریجویٹ کالج نے جیت لی

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے...

فیصل آباد، خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے پر مانیٹرنگ اسسٹنٹ معطل، انکوائری کا حکم

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ پنجاب نے...

انٹر کالجیٹ فٹسال چیمپئن شپ ٹوبہ گریجویٹ کالج نے جیت لی

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ فٹسال چیمپئن شپ 2026-27

کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ ڈویژنل ماڈل کالج فیصل آباد میں منعقدہ اس ایونٹ میں فیصل آباد ڈویژن کے

مختلف کالجز کی ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین کی ہدایت پر

منعقدہ اس چیمپئن شپ کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور صحت مند سرگرمیوں

فیصل آبادزرعی یونیورسٹی کا 29 واں کانووکیشن 25 نومبر ہوگا، گورنر پنجاب سلیم حیدر خان ڈگریاں دینگے

کو فروغ دینا تھا۔ فٹسال کا فائنل گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمن آباد

فیصل آباد کے مابین کھیلا گیا جو دلچسپ مقابلے کے بعد گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ نے جیت لیا اور یوں

گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمن آباد فیصل آباد دوئم اور پنجاب کالج آف کامرس فیصل آباد سوئم رہا۔ فائنل میچ کے

مہمان خصوصی سیکرٹری تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رائے غلام شبیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم

تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو بھی برابر اہمیت دے رہے ہیں کیونکہ آج کے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور کھیل ان

میں خود اعتمادی، برداشت اور قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرتے ہیں