اہم ترین

متروکہ وقف املاک بورڈ, 200 ہندو اور سکھ طلبہ کو ماہانہ سکالرشپس دینے کی منظوری

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) متروکہ وقف املاک بورڈ نے...

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور چین کی جامعہ میں حیاتیاتی تحقیق معاہدے پر دستخط

راولپنڈی (ایجوکیشن رپورٹر) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور چین کی...

سندھ کے سرکاری کالجوں میں جعلی حاضریوں کا انکشاف، ملوث پرنسپلز اور عملے کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) سندھ کے سرکاری کالجوں میں جعلی حاضریوں کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ کالج ایجوکیشن

سندھ نے صوبے کے سرکاری کالجوں میں اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی جعلی حاضریوں، پراکسی حاضری اور

ڈیجیٹل نظام میں مبینہ ردوبدل کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے غیر حاضر ملازمین کی حاضری لگانے اور اس

عمل میں معاونت کرنے والے پرنسپلز، فوکل پرسنز اور دیگر ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد پاکستان کی ٹاپ 10 جامعات میں شامل

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کے سیکریٹری ندیم الرحمٰن میمن کی جانب سے 18 نومبر کو جاری کردہ مراسلے

میں کہا گیا ہے کہ سرکاری کالجوں میں بعض اساتذہ اور ملازمین کی جانب سے کالج میں جسمانی طور پر موجود نہ

ہونے کے باوجود جعلی اور پراکسی حاضری لگانے کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں۔