اہم ترین

متروکہ وقف املاک بورڈ, 200 ہندو اور سکھ طلبہ کو ماہانہ سکالرشپس دینے کی منظوری

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) متروکہ وقف املاک بورڈ نے...

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور چین کی جامعہ میں حیاتیاتی تحقیق معاہدے پر دستخط

راولپنڈی (ایجوکیشن رپورٹر) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور چین کی...

پنجاب, سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری, جینز، ہیل والی جوتیوں اور سن گلاسز کے استعمال پر پابندی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے نیا ڈریس کوڈ جاری کردیا گیا، جس کے تحت جینز،

شارٹس، ہیل والی جوتیوں اور سن گلاسز کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول

ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لباس حوالے سے باقاعدہ نیا ڈریس کوڈ جاری کرتے

ہوئے اہم حکم نامہ نافذ کر دیا۔ جس کے تحت سکولوں میں غیر رسمی لباس پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

انٹر کالجیٹ فٹسال چیمپئن شپ ٹوبہ گریجویٹ کالج نے جیت لی

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مرد اساتذہ کو سکول میں ویسٹ کوٹ

(واسکٹ) یا فارمل پینٹ شرٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے، جوتوں کے حوالے سے مرد اساتذہ بند جوتے پہنیں گے، تاہم

انہیں جرابوں کے ساتھ سینڈل پہننے کی بھی اجازت ہوگی۔ خواتین اساتذہ کیلئے سکول اوقات میں ہیل والی جوتیاں اور

سلیو لیس (بغیر آستینوں کے) لباس پہننے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ انہیں فارمل لباس کے ساتھ

دوپٹہ یا اسکارف لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔