فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج فار ویمن ڈی گراؤنڈ میں
روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق ایک خصوصی آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں چیف ٹریفک آفیسر
ناصر جاوید رانا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
سیمینار کے دوران ٹریفک ایجوکیشن ونگ کے ماہرین نے طالبات کو روڈ سیفٹی کے بنیادی اصولوں، موٹر سائیکل پر
محکمہ تعلیم پنجاب 907 مرد و خواتین اساتذہ کو مصنوعی ذہانت کی تربیت دے گا
سفر کے دوران ہیلمٹ کے لازمی استعمال اور کم عمری کی ڈرائیونگ کے نقصانات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ٹی او فیصل آباد ناصر جاوید رانا نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے
ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ایک اہم اخلاقی اور سماجی ذمہ داری ہے۔