پشاور (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے بھر کے تمام پرائمری سکولوں اور
سرکاری ماڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کے پرائمری سیکشنز میں طلبہ کی مطالعے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے
کے لیے سکول ٹائم ٹیبل میں مطالعے (ریڈنگ) کے لیے ایک گھنٹہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد
بچوں کی پڑھنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور ابتدائی تعلیمی بنیادوں کو مضبوط بنانا ہے۔ اس سلسلے میں
سوات، ڈیجیٹل لائبریری مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح، علمی و تحقیقی مواد اب آن لائن دستیاب ہوگا
سیکریٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
مزید برآں، جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری سکولوں میں پرائمری سطح کے طلبہ کے لیے ریاضی
کی بنیادی مہارتوں اور تصورات کو بہتر بنانے کی غرض سے ہفتے میں کم از کم ایک ریاضی کا پیریڈ مختص کیا جائے
گا۔