حیدرآباد (ایجوکیشن رپورٹر) انسدادِ رشوت ستانی کی خصوصی عدالت حیدرآباد کے جج سید خلیل انور حسین جعفری نے سندھ زرعی یونیورسٹی میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ غیر قانونی ادائیگیوں کے کیس میں دو اکاؤنٹنٹس کی عبوری ضمانتیں مسترد کر دی ہیں۔ عدالتی کارروائی کے مطابق چیف اکاؤنٹنٹ فواز اشرف شیخ اور جونیئر اکاؤنٹنٹ وقاص بھٹی نے مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں، جنہیں عدالت نے مسترد کرنے کا حکم سنایا۔