اہم ترین

ملتان اور جنوبی پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ہفتے میں3 دن سپورٹس پیریڈ لازمی قرار

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ملتان اور...

ایف سی کالج میں سالانہ فارمن ویمنز سپورٹس فیسٹ کا انعقاد، مختلف جامعات کی 132 ٹیموں کی شرکت

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) فارمن کرسچن کالج میں چوتھے سالانہ فارمن ویمنز اسپورٹس فیسٹ 2026-27 کا کامیاب

انعقاد کیا گیا۔ یونیورسٹی سپورٹس آفس کے زیرِ اہتمام ہونے والی اس ہفتہ وار سپورٹس چیمپئن شپ نے ملک میں

یونیورسٹی کی سطح پر خواتین کے بڑے کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی نمایاں حیثیت کو مزید مستحکم کیا۔ ایونٹ میں

ملک بھر کی مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والی خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی اور اپنی مہارت، صلاحیتوں اور

یو ایم ٹی اور ایرانی یونیورسٹی آف نیشاپور کے درمیان فلکیات سمیت تعلیمی و تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق

سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا۔

چیمپئن شپ کے دوران کھیلوں کے 13 مختلف شعبوں میں مقابلے کرائے گئے، جن میں ملک کی ممتاز جامعات کی 132

ٹیموں نے حصہ لیا۔ شریک اداروں میں فارمن کرسچن کالج، یونیورسٹی آف دی پنجاب، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور،

کنیئرڈ کالج فار ویمن، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف لاہور اور دیگر نمایاں تعلیمی ادارے

شامل تھے۔