لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) گورنر پنجاب اور چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور سردار
سلیم حیدر خان نے یونیورسٹی کی چار فیکلٹیز کے نئے ڈینز کی تقرری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے
مطابق پروفیسر ڈاکٹر امجد حسین کو فیکلٹی آف مکینیکل انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب کو فیکلٹی آف
کمپیوٹنگ، پروفیسر ڈاکٹر نوید رمضان کو فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ پولیمر انجینئرنگ جبکہ پروفیسر ڈاکٹر شاکر محمود
کو فیکلٹی آف آرکیٹیکچر، سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ کا ڈین مقرر کیا گیا ہے۔
اس موقع پر وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے نئے مقرر ہونے والے ڈینز کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک
تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت کے تحت یونیورسٹی کے تعلیمی و تحقیقی معیار اور
عالمی رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی۔