اہم ترین

ملتان اور جنوبی پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ہفتے میں3 دن سپورٹس پیریڈ لازمی قرار

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ملتان اور...

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا انتظامی اور تعلیمی امور میں مصنوعی ذہانت متعارف کرانے پر غور

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے اپنے انتظامی اور تعلیمی امور کو جدید

خطوط پر استوار کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے

میں داخلوں، بھرتیوں، انسانی وسائل کے انتظام، ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اور ڈیٹا مینجمنٹ سمیت مختلف شعبوں

میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے وائس چانسلر یو ایچ ایس میجر جنرل (ر) پروفیسر سہیل صابر سے پاکستان آرمی سے وابستہ ٹیکنالوجی

گورنر پنجاب کی جانب سے یو ای ٹی لاہور کی چار فیکلٹیز کے نئے ڈینز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

کمپنی نیوڈائم کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت کرنل ڈاکٹر یاسر اویس بٹ نے کی۔ ملاقات کے دوران کمپنی کی

جانب سے دفاع، صحت، تعلیم اور سرکاری شعبوں کے لیے تیار کردہ مصنوعی ذہانت کے جدید حل پر تفصیلی بریفنگ

دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے یونیورسٹی کے معمول کے انتظامی امور خودکار

بنائے جا سکتے ہیں، داخلوں اور بھرتیوں کے عمل کو تیز اور مؤثر بنایا جا سکتا ہے جبکہ ملازمین کا ریکارڈ، سرکاری

دستاویزات اور تاریخی معلومات بھی ڈیجیٹل صورت میں محفوظ اور بآسانی قابلِ رسائی بنائی جا سکتی ہیں۔