اہم ترین

ملتان اور جنوبی پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ہفتے میں3 دن سپورٹس پیریڈ لازمی قرار

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ملتان اور...

ملتان اور جنوبی پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ہفتے میں3 دن سپورٹس پیریڈ لازمی قرار

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ملتان اور جنوبی پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں ہفتے

میں تین دن سپورٹس پیریڈ لازمی قرار دے دیا ہے۔ نئی ہدایات کے تحت اب ہر کلاس کے باقاعدہ ٹائم ٹیبل میں ہفتے کے

تین دن کم از کم ایک سپورٹس پیریڈ شامل ہوگا، جس میں تمام طلبہ و طالبات کے لیے شرکت لازمی ہوگی۔

پنجاب میں پیف اور پیما کے تحت چلنے والے سرکاری عمارتوں کے سکولوں کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ

اس فیصلے کا مقصد طلبہ میں جسمانی تندرستی، ذہنی صحت، نظم و ضبط اور صحت مند تعلیمی ماحول کو فروغ

دینا ہے۔ چھوٹی کلاسوں کے بچوں کے لیے دوڑ، رسہ کشی، پکڑن پکڑائی اور دیگر ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیاں

کروائی جائیں گی۔