اہم ترین

سربیا، سکول میں فائرنگ، 2 افراد زخمی، طالب علم گرفتار

بلغراد (ایجوکیشن رپورٹر) وسطی سربیا کے ایک سکول میں...

بارانی یونیورسٹی میں فلاور ایکسپو اور آرٹ نمائش کا افتتاح

راولپنڈی (ایجوکیشن رپورٹر) چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر...

جامعہ کراچی نے اکیڈمک کیلنڈر جاری کر دیا، نتائج کے اجرا کی مدت متعین

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی...

سندھ اسمبلی، طلبہ یونین انتخابات کرانے سے متعلق قرارداد منظور

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کو...

جامعہ کراچی نے اکیڈمک کیلنڈر جاری کر دیا، نتائج کے اجرا کی مدت متعین

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار سمسٹر امتحانی نتائج کے اجرا کی تاریخ اور مدت کا تعین کر دیا

ہے اور کیلنڈر کو ری شیڈول کرتے ہوئے اکیڈمک سیشن 2027 کا تدریسی سلسلہ 7 جنوری سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جو پہلے 15 دسمبر سے شروع ہونا

تھا، جبکہ تعارفی کلاسز دسمبر کے بجائے 6 جنوری کو ہوں گی۔ یہ فیصلہ وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی کی زیر صدارت رئیس کلیات اور مشیروں کے اجلاس

میں کیا گیا۔ اجلاس میں رئیس کلیہ علوم الادویات ڈاکٹر حارث شعیب، رئیس کلیہ سائنس ڈاکٹر بلقیس گل، رئیس کلیہ فنون و سماجی علوم ڈاکٹر ثمینہ سعید،

مشیر امور طلبہ نوشین رضا، کیمپس سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر معیز خان، ڈائریکٹر ایوننگ پروگرام ڈاکٹر شبیب الحسن اور ناظم امتحانات ڈاکٹر غفران سعید

سمیت دیگر شریک تھے۔

قائم مقام رجسٹرار نے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی کی منظوری سے اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق متعلقہ افراد کو مطلع کیا گیا

سندھ اسمبلی، طلبہ یونین انتخابات کرانے سے متعلق قرارداد منظور

ہے کہ تعلیمی سیشن 2027 (مارننگ اور ایوننگ پروگرام) کے آغاز کے حوالے سے تبدیلیاں کی گئی ہیں، اور اورینٹیشن ڈے 14 دسمبر 2026 کے بجائے 6 جنوری

2027 کو منعقد ہو گا، جبکہ تعلیمی سیشن 2027 کی کلاسز کا آغاز 15 دسمبر 2026 کے بجائے 7 جنوری 2027 سے ہو گا۔ تعلیمی سیشن 2027 کے اکیڈمک

کیلنڈر کے تحت پہلے سمسٹر کا تدریسی عمل 7 جنوری سے شروع ہو کر جمعہ 7 مئی 2027 تک جاری رہے گا، جبکہ سمسٹر امتحانات بدھ 12 مئی سے 28 مئی

2027 تک ہوں گے اور مذکورہ سمسٹر کے امتحانی نتائج 19 جون تک جاری کر دیے جائیں گے، جس کے لیے متعلقہ رئیس کلیات اساتذہ کو پابند کریں گے۔ علاوہ

ازیں 21 جون سے سمسٹر تعطیلات ہوں گی جو جمعہ 2 جولائی تک رہیں گی، فال سمسٹر کا آغاز پیر 5 جولائی سے ہو گا جو بدھ 3 نومبر 2027 تک جاری

رہے گا، سمسٹر امتحانات پیر 8 نومبر سے 26 نومبر 2027 تک ہوں گے، 14 دسمبر تک نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا، اور فال سمسٹر کی تعطیلات 15 دسمبر

سے جنوری 2028 تک ہوں گی۔