اہم ترین

پنجاب یونیورسٹی میں مینٹورشپ پروگرام 2026ء کی اختتامی تقریب منعقد

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی میں جامعات کے لیے...

ایئر یونیورسٹی ملتان اور شورکوٹ، ڈائریکٹر کیمپس اینڈ اکیڈمک افیئرز کی آسامی کے لیے درخواستیں طلب

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ایئر یونیورسٹی نے ملتان اور شورکوٹ کینٹ میں واقع اپنے بی اے ایچ یو کیمپسز کے لیے ڈائریکٹر کیمپس اینڈ اکیڈمک افیئرز کی

آسامی پردرخواستیں طلب کر لی ہیں۔ امیدواروں کے پاس ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تسلیم شدہ یونیورسٹی یا ادارے سے کسی بھی شعبے میں پی ایچ ڈی، ایم

بی اے،ایم ایس یا ایم ایس سی کی ڈگری ہونا ضروری ہے، جبکہ پراجیکٹ مینجمنٹ پروفیشنل سرٹیفیکیشن اضافی خوبی سمجھی جائے گی۔

قاضی مدثر نواز ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے ریذیڈنٹ آڈیٹر تعینات

امیدواروں کے لیے کسی بھی معتبر قومی یا بین الاقوامی ادارے میں کل 10 سال کا کام کا تجربہ درکار ہے، جس میں ایچ ای سی سے تسلیم شدہ کسی بھی

یونیورسٹی میں اکیڈمک یا ایڈمنسٹریٹو سطح پر بی پی ایس-19 یا اس کے مساوی عہدے کا کم از کم دو سال کا تجربہ شامل ہو، جبکہ تعلیمی امور اور ایچ

ای سی کی پالیسیوں سے مکمل آگاہی بھی لازمی ہے۔ مطلوبہ مہارتوں میں اسٹریٹجک پلاننگ اور مینجمنٹ کی صلاحیت، بہترین باہمی رابطے اور ترسیل کی

مہارت، ٹریننگ کی ضروریات کا تجزیہ، کیریئر ڈویلپمنٹ فریم ورک اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت شامل ہیں، جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 57 سال

مقرر کی گئی ہے۔