Become a member

Get the best offers and updates relating to Liberty Case News.

― Advertisement ―

spot_img
Homeایکسکلوسیو نیوزافسوسناک، عشیرئی درہ میں استاد کا طالب علم پر بدترین تشدد، بچے...

افسوسناک، عشیرئی درہ میں استاد کا طالب علم پر بدترین تشدد، بچے کے دونوں ہاتھ توڑ دیے

دیر بالا (نامہ نگار) عشیرئی درہ کے علاقے صدیقہ بیلہ میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں گورنمنٹ پرائمری سکول کے ایک ٹیچر نے مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد کر کے پانچویں جماعت کے معصوم طالب علم کے دونوں ہاتھ توڑ دیے ہیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم استاد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرائمری سکول صدیقہ بیلہ میں تعینات سلطان نبی نامی ٹیچر نے معمولی بات پر پانچویں جماعت کے طالب علم عدنان ولد تاجر پر اس قدر تشدد کیا کہ بچے کے دونوں بازو ٹوٹ گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا اور بچے کی حالت دیکھ کر والدین دہل گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ گندگار پولیس نے فوری ایکشن لیا اور گورنمنٹ پرائمری سکول صدیقہ کے ملزم ٹیچر سلطان نبی کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اسے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے اور معصوم بچوں پر تشدد کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

علاقہ مکینوں اور سماجی حلقوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم استاد کو ملازمت سے فوری برطرف کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی درندگی کا سوچ بھی نہ سکے۔