Become a member

Get the best offers and updates relating to Liberty Case News.

― Advertisement ―

spot_img
Homeبریکنگ نیوزپاکستان کی ریکارڈ 31 سرکاری اور 4 نجی شعبے کی جامعات نے...

پاکستان کی ریکارڈ 31 سرکاری اور 4 نجی شعبے کی جامعات نے عالمی فہرست میں اپنی جگہ بنا لی

35 جامعات کیو ایس ورلڈ رینکنگ 2026 میں شامل

​اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) پاکستان کے ہائر ایجوکیشن سیکٹر کے لیے قابل فخر دن کیو ا یس انٹرنیشنل سبجیکٹ رینکنگ 2026 کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔

اس سال پاکستان کی ریکارڈ 31 سرکاری اور 4 نجی شعبے کی جامعات نے عالمی فہرست میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

​رینکنگ کے مطابق، پاکستان کے زیادہ تر تعلیمی ادارے بین الاقوامی سطح پر 200 سے 400 کے بہترین بریکٹ میں رہے ہیں، جو کہ عالمی تعلیمی معیار کے حصول کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

​نمایاں کارکردگی دکھانے والی جامعات

رینکنگ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اداروں میں نسٹ (NUST)، یو ای ٹی لاہور، کامسیٹس (COMSATS)، پیاس (PIEAS)، قائد اعظم یونیورسٹی (QAU)، پنجاب یونیورسٹی، جی سی یو لاہور، بی زیڈ یو ملتان، آئی یو بی (IUB)، زرعی یونیورسٹی، لمز (LUMS)، کراچی یونیورسٹی، آئی بی اے کراچی، آغا خان یونیورسٹی (AKU)، حبیب یونیورسٹی، یونیورسٹی آف بلوچستان اور جامعہ پشاور شامل ہیں۔

​ایچ ای سی کی کاوشوں کا اعتراف

ماہرینِ تعلیم نے اس شاندار کامیابی پر وائس چانسلرز، ریکٹرز اور فیکلٹی ممبران کو مبارکباد پیش کی ہے۔ خاص طور پر قومی “ایچ ای سی رینکنگ کمیٹی” کی کوششوں کو سراہا گیا ہے جس نے ملک میں عالمی مقابلے کا رجحان پیدا کیا اور اداروں کو بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا۔

​ذرائع کے مطابق، جلد ہی ایچ ای سی کی سطح پر ان 35 اداروں کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔