Become a member

Get the best offers and updates relating to Liberty Case News.

― Advertisement ―

spot_img
Homeایچ ای سیہائر ایجو کیشن کمیشن کایونیورسٹیوں اور ڈگری ایوارڈنگ اداروں کیلیے انتباہ جاری

ہائر ایجو کیشن کمیشن کایونیورسٹیوں اور ڈگری ایوارڈنگ اداروں کیلیے انتباہ جاری

ایچ ای سی کا جامعات کو وزیراعظم کی معاشی ہدایات پر فوری عملدرآمد کا حکم، کوتاہی پر سخت کارروائی کا انتباہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ملک بھر کی تمام یونیورسٹیوں اور ڈگری ایوارڈنگ اداروں کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پر جاری کردہ معاشی احتیاطی تدابیر پر فی الفور عملدرآمد کرنے کے حوالے سے حتمی انتباہ جاری کر دیا ہے۔ کمیشن کے مطابق متعدد ادارے واضح ہدایات کے باوجود تاحال مطلوبہ معاشی اقدامات اور احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے میں سستی کا مظاہرہ کر رہے ہیں

جو کہ قومی وسائل کے تحفظ کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ ایچ ای سی نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ 100 فیصد آن لائن کلاسز کا نفاذ، چار روزہ ورک ویک اور عملے کے لیے ‘ورک فرام ہوم’ پروٹوکولز پر عملدرآمد اب محض اختیاری نہیں بلکہ تمام اداروں کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں تمام جامعات کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان احکامات پر حرف و روح کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنائیں

کیونکہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایچ ای سی نے اس امر پر زور دیا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے فوری طور پر ان پروٹوکولز کی تعمیل رپورٹ پیش کریں تاکہ قومی سطح پر وسائل کی بچت کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔