Become a member

Get the best offers and updates relating to Liberty Case News.

― Advertisement ―

spot_img
Homeیونیورسٹیاںایرانی وفد کا دورۂ کامسیٹس یونیورسٹی، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

ایرانی وفد کا دورۂ کامسیٹس یونیورسٹی، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

ایرانی وفد کا دورۂ کامسیٹس یونیورسٹی، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

نصاب کی بہتری، ڈیجیٹل لرننگ، اے آئی، ایجوکیشنل ٹیکنالوجی اور مشترکہ سیمینار کے انعقاد پر تبادلۂ خیال

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارتِ سائنس، ریسرچ و ٹیکنالوجی کے وفد نے ڈپٹی منسٹر ڈاکٹر سید مہدی ابطحی فروشانی کی سربراہی میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ہائر ایجوکیشن، ریسرچ اور انوویشن کے شعبوں میں پاکستان اور ایران کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔

وفد میں سینئر ایڈوائزر ٹو منسٹر ڈاکٹر محمد روشن کے ہمراہ پاکستان میں موجود ایرانی سفارتخانے کے نمائندوں اور پاکستانی وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔ وفد کا پرتباک استقبال کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹِر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر (تمغۂ امتیاز) نے یونیورسٹی کے دیگر اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ مل کر کیا۔

ملاقات کے دوران ٹیچر ایجوکیشن، نصاب کی بہتری، ڈیجیٹل لرننگ، مصنوعی ذہانت (AI)، ایجوکیشنل ٹیکنالوجی، مشترکہ تحقیق، اساتذہ و طلبہ کے ایکسچینج پروگرامز، جوائنٹ اکیڈمک سیمینارز اور ویبینارز کے انعقاد سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا اور دونوں جانب سے اتفاقِ رائے ظاہر کیا گیا۔