Become a member

Get the best offers and updates relating to Liberty Case News.

― Advertisement ―

spot_img
HomeUncategorizedپنجاب کے اساتذہ کے لیے انگلش پروفینسی ٹریننگ پروگرام کا طریقہ کار...

پنجاب کے اساتذہ کے لیے انگلش پروفینسی ٹریننگ پروگرام کا طریقہ کار تبدیل

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب بھر کے 35 ہزار اساتذہ کے لیے مجوزہ ‘انگلش پروفینسی ٹریننگ پروگرام’ کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس پروگرام کے تحت اساتذہ کی انگریزی زبان میں مہارت اور استعداد کار جانچنے کے لیے گوگل فارم کے ذریعے ایک آن لائن ٹیسٹ لیا جانا تھا، تاہم اس طریقہ کار پر اساتذہ تنظیموں نے شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

اساتذہ یونینز کا مؤقف تھا کہ صرف ایک آن لائن ٹیسٹ کی بنیاد پر اساتذہ کے پورے تربیتی عمل کا تعین کرنا غیر مناسب اور غیر حقیقی ہو گا، جس کے بعد حکام نے اس پروگرام پر نظرثانی کا فیصلہ کیا۔

پیکٹا کا نیا تربیتی منصوبہ، پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک اتھارٹی (پیکٹا) نے اب اساتذہ کی سہولت اور تربیتی عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اعلان کیا ہے کہ یہ ٹریننگ اب ضلعی سطح کے بجائے تحصیل کی سطح پر منعقد کی جائے گی۔ اس تبدیلی کا مقصد اساتذہ کے لیے تربیتی مراکز تک رسائی کو آسان بنانا اور مقامی سطح پر بہتر نتائج حاصل کرنا ہے۔

فنڈز کا اجرا اور نیا شیڈول، حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومت کی جانب سے اس اہم تربیتی مقصد کے لیے محکمہ تعلیم کو پہلے ہی 2 ارب روپے کی خطیر رقم جاری کی جا چکی ہے۔ پیکٹا حکام کا مزید کہنا ہے کہ تحصیل کی سطح پر نئے تربیتی عمل کے انعقاد کے لیے نیا شیڈول تیزی سے تیار کیا جا رہا ہے، جسے حتمی منظوری ملتے ہی باقاعدہ طور پر جاری کر دیا جائے گا