ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026
ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026 میں پاکستان پویلین کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے، جس کا افتتاح متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے ایک پروقار تقریب کے دوران کیا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان کی اشاعتی اور ادبی برادری کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
پاکستان پویلین میں ملک کے ادبی، تعلیمی اور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرنے والی متنوع مطبوعات پیش کی گئی ہیں۔ ان میں نیشنل بک فاؤنڈیشن، بک کارنر پاکستان اور دیگر معروف ناشرین کی شائع کردہ اردو و انگریزی ادب، بچوں کا ادب، تاریخ، ثقافت، مذہب، شاعری، افسانہ اور سوانح حیات پر مبنی کتب شامل ہیں۔
بلوچستان، 95 یونیورسٹی اساتذہ ملازمت سے برطرف، مزید 2 کے خلاف مقدمات زیر التوا
افتتاح کے بعد سفیر پاکستان نے پویلین کا دورہ کیا اور شریک ناشرین سے ملاقات کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستانی ادب کو اجاگر کرنے کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے یو اے ای میں پاکستان کی ادبی و ثقافتی موجودگی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سفارتخانے کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
علاوہ ازیں، پاکستانی سفیر نے ابوظہبی عربی زبان مرکز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سعید حمدان الطنیجی سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان ادب، ترجمہ، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔
یہ پاکستان پویلین
ہال 5، اسٹینڈ 5E24 (ADNEC، ابوظہبی) میں قائم کیا گیا ہے جو سے 18 ستمبر 2026 تک روزانہ صبح 9:00 سے رات 10:00 بجے تک شائقینِ کتب کے لیے کھلا رہے گا۔
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) گورنر پنجاب اور چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی)…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) فارمن کرسچن کالج میں چوتھے سالانہ فارمن ویمنز اسپورٹس فیسٹ 2026-27 کا…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے صدر ابراہیم حسن مراد سے ایران…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) حکومت کی جانب سے سمارٹ سلیبس میں ایک بار پھر تبدیلی…
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) جنوبی کوریا کے وزیرِ تعلیم چوئی کیو جن نے قومی…
بہاولپور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے صادق پبلک سکول کے…