اہم ترین

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر...

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین...

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر...

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور...

ادبی تخلیقات میں مقامی روایات،معاشرتی اقدار اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر اکرام اللہ

مانسہرہ (نامہ نگار)ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے کہا ہے کہ ادب اور شاعری کو مقامی ثقافت،معاشرتی مسائل اور عوامی احساسات کی ترجمانی کا موثر ذریعہ بنایا جائے،ادبی تخلیقات میں مقامی روایات،معاشرتی اقدار اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ علمی کانفرنسوں کا مقصد محض اجتماع نہیں بلکہ مسائل کا جائزہ لینا،ان کے حل تلاش کرنا اور بامعنی علمی و فکری مکالمے کو فروغ دینا ہے

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے 38 سائنسدان دنیا کے چوٹی کے محققین میں شامل

ادب اور شاعری نہ صرف انسانی جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں بلکہ ذہنی دباؤ میں کمی اور نفسیاتی سکون کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔انہوں نے مقامی ثقافت اور معاشرتی حقائق کو ادبی تخلیقات میں نمایاں کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔کانفرنس کے چیف آرگنائزر اور چیئرمین شعبہ انگریزی ڈاکٹر غنی الرحمٰن نے کہا کہ

اس علمی سرگرمی کا مقصد مختلف ثقافتوں،معاشروں اور افکار کے مابین روابط کو فروغ دینا اور تحقیق و مکالمے کے نئے امکانات پیدا کرنا ہے۔کانفرنس میں ملک بھر سے ماہرین تعلیم،ادب کے محققین،اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔