لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کی سیکیورٹی نے نیو کیمپس کے گیٹ نمبر 1 پر مشکوک وین کی تلاشی کے دوران شراب کی بوتلیں برآمد کر لی ہیں ۔
ترجمان جامعہ پنجاب کے مطابق وین کی چیکنگ کے دوران 2 مردوں اور 1 خاتون کو گرفتار کیا گیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے شراب کی بوتلیں اور گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے مسلم ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا ہے